Islamabad police in action

اسلام آباد: ( نمائندہ خصوصی ) وفاقی دارالحکومت میں تیز میوزک، سرعام ناچ گانے اور عوامی مقامات پر ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں تیز کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق مختلف مقامات، پارکوں اور شاہراہوں پر ایسے افراد کے خلاف کارروائی کی گئی جو پک اپ گاڑیوں اور دیگر ذرائع سے بلند آواز موسیقی چلا کر عوامی نظم و ضبط میں خلل ڈال رہے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر عوامی شکایات اور تنقید کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی اور انہیں آئندہ ایسے اقدامات سے باز رہنے کی تنبیہ کی گئی۔پولیس حکام کے مطابق عوامی مقامات، فیملی پارکس اور سڑکوں پر کسی بھی قسم کی ایسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی جس سے شہریوں کو پریشانی ہو یا عوامی ماحول متاثر ہو۔ حکام نے واضح کیا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران قانون اور مقامی روایات کا احترام کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو عوامی امن و امان یا دوسروں کے آرام میں خلل کا باعث بنیں۔انتباہ: اسلام آباد پولیس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ بھی جہاں کہیں تیز میوزک، غیر قانونی ہجوم یا عوامی مقامات پر نظم و ضبط کی خلاف ورزی دیکھی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025