Preloader
Pti issued notification in favor of Sohail Afridi

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ کی جانب سے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر برقرار رکھنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

29 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حمایت اور اعتماد کے باعث سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برقرار رہیں گے اور اسی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں جاری رکھیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے تمام ارکان، عہدیداران، پارلیمنٹیرینز اور پارٹی کے ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے نامزدگی، تبدیلی یا کسی متبادل امیدوار پر غور کے حوالے سے نہ کوئی اجلاس منعقد کریں اور نہ ہی اس معاملے پر کوئی ایجنڈا پیش کریں یا بحث کریں۔

نوٹیفکیشن میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے لیے کسی متبادل امیدوار کو نامزد کرنے یا اس فیصلے میں تبدیلی کا اختیار صرف بانی چیئرمین عمران خان کو حاصل ہے، جبکہ اس حوالے سے ان کے فیصلے حتمی ہوں گے اور پارٹی کے تمام ارکان ان کے پابند ہوں گے۔