
اے آر وائی نیوز کے مطابق حکام نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے میچوں کی میزبانی پر غور شروع کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے دو میچ کھیلے جاسکتے ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایک وفد نے حال ہی میں اسٹیڈیم کا دورہ کیا تاکہ بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لیے اس کی مناسبیت کا جائزہ لیا جا سکے۔
اس موقع پر وفد نے گراؤنڈ، پویلین، غیر ملکی کھلاڑیوں کے راستے اور ہوٹل تک رسائی کا جامع سروے کیا۔ پشاور پولیس چیف نے انہیں سیکورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی انتظامات کو دیکھتے ہوئے اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنانے، ڈرون مانیٹرنگ لگانے اور شائقین کے لیے شٹل سروس قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔
اس سے قبل، پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے درخواست کی تھی کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کو پی ایس ایل 10 کے وینیوز میں سے ایک کے طور پر غور کیا جائے۔
واضح رہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم دو دہائیاں قبل بین الاقوامی کرکٹ کا مرکز تھا، تاہم خطے کی سیاسی صورتحال کی وجہ سے یہ مقام 2006 سے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کرسکا۔تاہم پی ٹی آئی حکومت نے اسکو پاکستان کا پہلا ڈبل سٹینڈز کرکٹ سٹیڈیم بنادیا۔
ارباب نیاز اسٹیڈیم میں آخری بین الاقوامی میچ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان ون ڈے میچ تھا۔