
📌2022 میں پاکستان کی معیشت شدید بحران سے گزر رہی تھی جس کے حل کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت تھی۔
جنرل عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے نہ صرف سکیورٹی بلکہ معیشت کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے مالیاتی استحکام , غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی اصلاحات کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے ساتھ مل کر اقدامات کیے۔
خاص طور پر گرین پاکستان انیشیٹو متعارف کرایا گیا جس کا مقصد زراعت کو جدید بنانا, غیر کاشت شدہ زمین کو زرعی پیداوار کے لیے استعمال کرنا اور کسانوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا۔
اس منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی, معیاری بیج اور بہتر آب پاشی نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔
پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں لاکھوں ایکڑ زمین کو کاشت کے قابل بنایا جا رہا ہے جس سے زراعت میں خودکفالت , برآمدات میں اضافہ اور اقتصادی استحکام متوقع ہے۔
گرین پاکستان انیشیٹو پاکستان میں زرعی انقلا-ب لانے اور معیشت کو مستحکم کرنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ✌💚
ام حریم