واشنگٹن: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دیں۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!امریکی میڈیا کے مطابق افغان شہری کی جانب سے واشنگٹن میں نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مارنے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری طور پر روک دی ہیں۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے امریکی سیٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروس نے کہا کہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی تمام درخواستیں غیر معینہ مدت کے لیے روک دی گئی ہیں۔امریکی امیگریشن ایجنسی کا کہنا ہےکہ افغان شہریوں کے لیے امیگریشن کی درخواستوں کی سکیورٹی اور جانچ پروٹوکول کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationمنچلوں کی رنگین محفل پر چھاپہ، 45 افراد گرفتار، بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نزدیک نیشنل گارڈز پر فائرنگ کرنے والا حملہ آور بھی افغان شہری نکلا