google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Beautification of Islamabad roads started

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں کی ہنگامی تزئین و آرائش شروع، 15 کلومیٹر طویل راستوں پر کام تیز
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ پاکستان آمد، حکومت متحرک، اعلیٰ سطحی ہدایات جاری
سی ڈی اے اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ نگرانی میں لین مارکنگ اور رنگ و روغن کا عمل جاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پی اے ایف ایئر بیس نور خان سے اولڈ ایئرپورٹ، ایکسپریس وے، کورال چوک تا فیض آباد، مری روڈ تا جناح اسکوائر، شاہراہِ دستور اور وزیرِ اعظم ہاؤس تک اہم شاہراہوں کی ہنگامی بنیادوں پر تزئین و آرائش کا کام شروع کرا دیا ہے، جس کے تحت تقریباً 15 کلومیٹر طویل سڑکوں پر لین مارکنگ، کرب اسٹونز کی زرد و سیاہ رنگ سے ازسرنو پینٹنگ اور اطراف کی خوبصورتی کا کام تیزی سے جاری ہے، چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف، متعلقہ ممبران، ڈائریکٹر جنرل اور ڈائریکٹر روڈز نے جمعرات اور جمعہ کی شب خود موقع پر جا کر کام کی نگرانی کی جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی معاونت سے شدید ٹریفک کے باوجود ایکسپریس وے پر لین مارکنگ جاری رکھی گئی ہے، سی ڈی اے کے ٹھیکیدار کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ کام اتوار کی نصف شب تک مکمل کر لیا جائے، دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور اس کے بعد پاکستان کے دورے کے عندیے کے بعد حکومتِ پاکستان متحرک ہو گئی ہے، ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکی کے شہر انطالیہ سے ہی ہدایات جاری کیں جبکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ساتھ رابطوں کے بعد امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب ہے اور مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے، اس پیش رفت کے تناظر میں وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وفاقی حکومت کے تمام اداروں کو امریکی صدر کی ممکنہ اسلام آباد آمد کے انتظامات مکمل کرنے کی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025