وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری نے پاور سیکٹر کے ملازمین کو دی جانے والی فری یونٹس کی سہولت ختم ہونے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔اپنے ایکس پیغام میں وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملکی تاریخ میں پہلی بار پاور سیکٹر کے اہلکاروں کے لیے فری یونٹس کی سہولت ختم کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ معزز عدالت نے پاور ڈویژن کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اس اقدام کی توثیق کی، جو ایک اہم پیش رفت ہے۔اویس لغاری کے مطابق فری یونٹس کا خاتمہ عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور حکومت نے یہ مطالبہ پورا کر کے ایک اہم قدم اٹھایا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ شفافیت اور اصلاحات کی جانب پیش رفت ہے۔وزیر توانائی نے مزید کہا کہ حکومت ملک اور قوم کی اجتماعی بہتری کے لیے ہر وہ اقدام کرے گی جو ضروری ہوگا۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigationپنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز ایران کا آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کا اعلان