Champions Trophy 2025 Tickets

اَلْحَمْدُلِلّٰه 🇵🇰🇵🇰🇵🇰

پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے ٹکٹس کی ڈیمانڈ آسمان کو چھونے لگی، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے مرحلے میں ٹکٹس فروخت ہونے کے بعد مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ کی آن لائن ٹکٹس صبح کے وقت ہی فروخت ہوچکی تھیں جس کے بعد ٹکٹس کا نیا سیٹ فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

آئی سی سی کے پلیٹ فارم پر کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاک نیوزی لینڈ میچز کے ٹکٹس تاحال دستیاب ہیں، ایک شخص اپنے قومی شناختی کارڈ نمبر پر 4 ٹکٹ حاصل کرسکتا ہے۔

اس کے علاوہ راولپنڈی میں شیڈول پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بھی ٹکٹس دستیاب ہیں، پاکستان میں فزیکل ٹکٹس کی فروخت بھی جلد شروع ہوگی۔

دوسری جانب، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تعمیرات کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک دن باقی ہے جبکہ اسٹیڈیم کے اندر کرسیاں لگانے کا کام 95 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات