چوہدری سالک حسین نے کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کو ہدف نہیں بنایا بلکہ پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عمومی گفتگو کی، وزیراعلیٰ پن نوٹسز کے بجائے کرپشن کی روک تھام کے لیے سیاسی قیادت کے ساتھ بیٹھ کر مشترکہ لائحہ عمل بنائیں۔ ق لیگ پشاور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی نے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے پنجاب میں کرپشن کے حوالے سے عمومی گفتگو کرتے ہوئے ایک اہم عوامی مسئلے کی نشاندہی کی، انہوں نے نہ کسی سیاسی جماعت کا نام لیا اور نہ ہی کسی فردِ واحد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مریم نواز شریف کو چاہیے کہ وہ سیاسی محاذ آرائی اور قانونی نوٹسز کے بجائے عوامی خدمت، گڈ گورننس اور کرپشن کی روک تھام پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پنجاب کرپشن کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں تو تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے عملی اقدامات کریں۔ چوہدری سالک حسین کی گفتگو کو متنازع بنانے کے بجائے ان کے ساتھ بیٹھ کر کرپشن کے خلاف مشترکہ حکمت عملی مرتب کرنا زیادہ مناسب ہوتا۔ قانونی نوٹسز بھیجنے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ شفافیت، میرٹ اور مؤثر احتساب ہی بہتر طرزِ حکمرانی کی بنیاد ہیں۔ محمد بلال محمدزئی نے مزید کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانا ہر شہری اور ذمہ دار سیاسی رہنما کا حق ہے، اختلافِ رائے کو سیاسی دشمنی تصور کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ عوام کو بیانات اور سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ کرپشن سے پاک نظام، بہتر انتظامی کارکردگی اور عملی عوامی خدمت درکار ہے۔ Post navigation سکول بند بچیاں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل جرنے پر مجبور