Preloader
Poor conditions of girls school

پشاور گاؤں شیخ محمدی محلہ حاجی خیل گرلز پرائمری سکول 14 ماہ سے بند بچیاں کھلے میدانوں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
پشاور (۔ ) کے نواحی علاقے گاؤں شیخ محمدی محلہ حاجی خیل میں گرلز پرائمری سکول نمبر 1 گزشتہ 14 ماہ سے بند پڑا ہے۔ سکول کی عمارت کے نیچے تہہ خانہ دریافت ہونے کے باعث عمارت خستہ حالی کا شکار ہوگئی جس سے دیواروں میں جگہ جگہ دراڑیں پڑ گئیں اور عمارت کی حفاظت کے حوالے سے خدشات پیدا ہوگئے۔
سکول کی بندش کے باعث طالبات کرائے کے گھروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں جبکہ سردی کے موسم میں بچیاں کھلے میدانوں میں بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اس صورتحال سے طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اہل علاقہ نے محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 14 ماہ گزرنے کے باوجود سکول کی بحالی اور نئی عمارت کی تعمیر کے لیے کوئی مؤثر اقدام سامنے نہیں آیا۔
گاؤں شیخ محمدی میں سرکاری پرائمری سکولوں کی کمی کے باعث بچیوں کی تعلیم پہلے ہی متاثر ہو رہی ہے۔
اہل علاقہ نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کا فوری نوٹس لے کر گرلز پرائمری سکول نمبر 1 کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں تاکہ بچیوں کو محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل سکے۔

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔