Preloader
DC visited colleges of kothari

جامشورو رپوٹ محمد نصیر ساگر

ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری کے دورے کے دوران مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا، جہاں کالج کی ایسوسی ایٹ پروفیسر محترمہ راحیلہ بلوچ نے انہیں کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے طالبات سے مختلف سوالات کیے اور ان کی تعلیمی معلومات کا جائزہ لیا۔ طالبات نے بھی اپنی تعلیم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا،

ڈپٹی کمشنر نے طالبات کو ہدایت کی کہ وہ حصولِ تعلیم کے لیے محنت، لگن اور دلچسپی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھیں، کیونکہ معیاری تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کالج کی عمارت اور صفائی ستھرائی کا بھی معائنہ کیا،

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کوٹری کا دورہ کیا، جہاں ہیڈ ماسٹر نیاز حسین داواچ نے انہیں اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں اور انتظامی امور کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو نے اسکول کے مختلف کلاس رومز، عمارت، صفائی ستھرائی اور اساتذہ کی حاضری کا جائزہ لیا، جبکہ طلبہ سے مختلف سوالات کرکے ان کی تعلیمی قابلیت اور سیکھنے کے معیار کے بارے میں معلومات حاصل کیں،

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ طلبہ کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے، کیونکہ طلبہ ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ طلبہ کو معیاری تعلیم، بہتر رہنمائی اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کریں، تاکہ وہ محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں،

ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور اساتذہ کی باقاعدہ حاضری کو یقینی بنایا جائے، جبکہ طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں،