Fear of arrest for Isreali PM

غیر ملکی میڈیا کے حوالے سے نیوز کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے خوف سے ان کے طیارے کا رخ موڑ دیا گیا۔

بن یامین نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجہ سے امریکا جانے والے ان کے طیارے کو ایک مخصوص راستہ اختیار کرنے اور یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے سے گریز کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ میں جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یواو گالانت کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات