Gawadar protest concluded

گوادر میں آل پارٹیز اتحاد 47 روز دھرنے کے بعد مطالبات منوانے میں کامیاب ہوگیا، ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اتحاد کے ترجمان عبدالغفور کےمطابق ضلعی انتظامیہ نے 7 نکاتی معاہدے پردستخط کر دیے ہیں ۔معاہدے کی پاسداری نہیں کی گئی تو دوبارہ دھرنا دیا جائے گا۔

مطالبات سے متعلق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف کارروائی تیز کی جائےگی،گوادر میں 17 گھنٹے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات