
مرغی کو دس تولہ سونا پہنایا گیا
اک طبقہ جس کے *بچے* بھی یہاں بھوک سے مرتے رہتے ہیں۔ بہت سے بیمار بنا دیا کے مر رہے ہیں
اک طبقہ ایسا ہے جس کے *کتے , بلیاں, مرغے, شیر* بھی یہاں ناز سے پلتے رہتے ہیں۔
لاہور میں مرغے اور مرغی کی انوکھی شادی۔ کروڑوں کا خرچہ ۔
تفصیل کے مطابق لاہور میں مرغا اور مرغی کی شادی کی شاہانہ تقریب نے وہاں موجود مہمانوں کو بھی حیران کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مرغا مرغی کی شادی باقاعدہ میرج ہال میں کی گئی، مرغا اور مرغی کو پارلر سے تیار کروایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دلہن یعنی مرغی کو پھولوں سے سجی گاڑی پہ بٹھا کر پارلر لے جایا گیا جہاں پر اس کو دلہن کی طرح سجایا گیا،
اور دولہا میاں یعنی مرغے کو بھی پارلر سے تیار کروایا گیا۔
ہال میں پہنچتے ہی براتیوں نے ڈھول کی تھاپ پر مرغا مرغی کا استقبال کیا شادی میں آئے مہمانوں کے ساتھ غیر ملکی بھی اس انوکھی شادی سے خوب خوش دکھائی دی دیئے۔
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور ڈالرز پھینکے گئے ۔صرف یہی نہیں
بلکہ مرغا اور مرغی کو سٹیج پر بٹھا کر دودھ پلائی کی رسم اور منہ دکھائی پر سونے کی چین بھی پہنائی گئی۔
تحفہ میں مرغی کو دس تولے سونا بھی دیا گیا ۔
تمام رسموں کی ادائیگی کے بعد مہمانوں کو پرتکلف کھانا دیا گیا جس میں بے شمار ڈشز شامل تھیں۔
بعد میں تمام مہمانوں نے انہیں اپنے سجائے ہوئے پنجرے میں چھوڑ دیا۔
مرغا اور مرغی کی اس شادی کو دیکھیں اور ہم بحیثیت ایک مسلم قوم کدھر جا رہے ہیں اب یقین اور افسوس کے ساتھ کہہ رہا ہوں پاکستانی قوم کا آخری وقت چل رہا ہے