نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) نے قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر عائد ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری مرتبہ بھاری اضافہ کر دیا ہے۔
Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!این ایچ اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول ٹیکس کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اپریل سے ملک بھر میں نافذالعمل ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی شاہراہوں پر موٹر کار کا ٹول ٹیکس اب 100 روپے مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ کوہاٹ ٹنل پر کار کا ٹول ٹیکس بڑھا کر 250 روپے کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے ایم 1، ایم 3، ایم 4، ایم 5، ایم 14 اور ای 35 پر بھی ٹیکس کی شرح میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔
سفر کرنے والوں کے لیے اب اسلام آباد سے پشاور جانے والی ایم ون موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 700 روپے ہوگا۔ اسی طرح لاہور سے عبدالحکیم جانے والی ایم تھری موٹروے پر کار کا ٹول 800 روپے سے بڑھا کر 1000 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان جانے والی ایم فور پر اب کار سواروں کو 1050 کے بجائے 1300 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
