google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Indian underground projects

بھارت ، زمین کے نیچے سرنگوں میں میزائل پروگرامز اور پہاڑوں میں میزائل سرنگیں بنیادی طور پر پاکستان اور چین جیسے ہمسایہ ممالک کے خلاف تیار کی گئی ہیں اور مزید تیار کی جارہی ہیں ، یہ معلومات سیٹلائٹ امیجری ، سیکرٹ انٹیلجنس اور دفاعی رپورٹس پہ مبنی ہیں ، یہاں بطور ٹیمپو چند اہم مقامات کی فہرست درج ذیل ہے ( 2025 تک کی اپ ڈیٹڈ معلومات کے مطابق ) ، کچھ بھارتی زیر زمین معلومات خفیہ ہیں جن کی انفارمیشن صرف اور صرف آئی ایس آئی کے پاس ہے 👽

🔺1 زیر زمین میزائل پروگرامز کے مقامات (Underground Missile Facilities)

🔺¹ جنگلاپلے ، آندھرا پردیش (Jangalapalle , Andhra Pradesh) :

یہ ایک خفیہ زیر زمین میزائل کمپلیکس ہے جو مشرقی ساحل سے تقریباً 300 کلومیٹر اندر واقع ہے یہاں متعدد سرنگوں کے داخلے ، وسیع کھدائی اور میزائل اسٹوریج کی سہولیات ہیں ، یہ اگنی Agni اور دیگر میزائلوں کے لیے استعمال ہوتا ہے ، خاص طور پر پاکستان اور چین کے خلاف ، سیٹلائٹ امیجری سے 2025 میں اس کی تصدیق ہوئی ہے ، اس کی انفارمیشن چائنیز خفیہ ایجنسی ایم ایم ایس اور پاکستان کی ٹاپ سیکرٹ ایجنسی آئی ایس آئی کو ہے

🔺² کاکینادا کے قریب ، آندھرا پردیش (Near Kakinada, Andhra Pradesh) : یہاں ایک نیا بحری اڈہ قائم ہوا ، جس میں زیر زمین پینز (pens) ہیں جو جوہری آبدوزوں (submarines) اور میزائل اسٹوریج کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، یہ مشرقی ساحل پر ہے اور یہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہو چکا ٫ حیرت طور پر اسکی خفیہ انفارمیشن جب آئی ایس آئی نے چائنیز انٹیلیجنس ایجنسی سے شئیر کی تو چائنہ کے کان کھڑے ہو گئے اور اب چائنہ مکمل طور پر بھارت کے مخلتف حساس مقامات پر نظریں جمائے انکی سمندری فضائی اور زمینی سرویلنس جاری رکھے ہوئے ہے

🔺انڈمان اور نکوبار جزائر (Andaman and Nicobar Islands) : دور دراز جزیروں پر زیر زمین ہارڈنڈ میزائل سائلو (silos) کی تعمیر زیر غور ہے ، جو Ballistic Missile Defence (BMD) کے لیے ہیں ، یہ مالاکا آبنائے کے قریب ہیں اور دوسری لائن دفاع یا سیکنڈ سٹرائیک کے طور پر کام کریں گے ، 2025 یہ منصوبہ بھارت کی ڈیفنس منسٹری میں زیر بحث ہیں ، خاص طور پر یہ تیاریاں چین پاکستان کے خلاف ہورہی ہیں اور ان منصوبوں میں بھارت کی مدد مغربی پاورز کرتی ہیں

🔺2 پہاڑوں میں میزائل سرنگیں (Missile Tunnels in Mountains)

🔺¹ ہمالیہ کی پہاڑیوں میں (Himalayan Mountains) : بھارت کے شمالی بارڈرز پر ، جیسے اروناچل پردیش ، سکم اور لداخ میں ، پہاڑی سرنگیں میزائل اسٹوریج اور لانچنگ کے لیے استعمال ہوتی ہیں یہ Agni-V جیسے انٹر کانٹی نینٹل بیلسٹک میزائلوں (ICBM) کے لیے ہیں ، جو چین میں تباہی مچانے کے لئے خفیہ طور پر تیار کی گئی ہیں ، یہ سرنگیں قدرتی طور پر چھپائی گئی اور ریلوے ٹنلز سے منسلک ہیں اس حوالے سے پاکستان نے چین کیساتھ انٹیلجنس شیئرنگ کی تھی

🔺² بارڈر ریاستوں میں (Border States like Arunachal Pradesh, Assam, Jammu & Kashmir) : یہاں ملٹی پرپز ٹنلز بنائے جا رہے ہیں جو شارٹ رینج ٹیکٹیکل میزائلوں (جیسے Prithvi یا BrahMos) کو اسٹور کرنے کے لیے ہیں ، یہ Rocket Force کا حصہ ہیں اور پہاڑی علاقوں میں چھپے ہوئے ہیں ، 2022 سے یہ منصوبہ جاری ہے اور 2025 تک کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں 👽 خاص طور پر چین اور پاکستان کو ڈی سٹبیلائز کرنے کا منصوبہ ہے مغربی طاقتوں نے بھارت کو اس قابل بنانے میں سر دھڑ مدد فراہم کی ہے اور بھارت نے اینٹی چائنہ اور اینٹی پاکستان بیانیئے کا پورا فائدہ حاصل کیا

🔺³ ریلوے ٹنلز پہاڑوں کے نیچے (Railway Tunnels Under Mountains) : پہاڑی علاقوں میں ، جیسے پاکستان کی طرف والے علاقوں میں ، ریلوے ٹنلز میزائل کیریئر ریل ویگنوں کو چھپانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، یہ Agni-Prime جیسے ریل بیسڈ میزائلوں کے لیے ہیں ، جو جنگل اور پہاڑوں میں کیموفلاج کر رکھے ہیں ، اسکی 2025 میں ٹیسٹنگ ہوئی ہے یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے مشترکہ سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کے لئے تیار کیا گیا ہے ، بھارت کی دیرینہ خواہش گلگت بلتستان پر قبضہ کرکے پاکستان کو چین سے ڈی لنک کرنا مقصود ہے ، اس منصوبے کے پیچھے بھارت کی مدد وہی ہاتھ کررہے ہیں جو پاکستان کو ختم کرنا چاہتے اور بظاہر ہمارے نام نہاد دوست بھی شامل ہیں اور خاص کر وہ فیلڈ مارشل کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر بھی آتے ہیں ( پہلے بھی کہا تھا کہ جو نظر آرہا ہو وہی حقیقت نہیں ہوتی خاص طور پہ گلگت بلتستان ، لاہور ، شمال مشرقی سندھ بارڈر ایریا ، کراچی اور گوادر پورٹ پہ موجود سفید اور کالے چوہے ہماری قومی سلامتی میں سوراخ کررہے ہیں ان پہ گہری نظر رکھیں ملک سے باہر اور ملک کے اندر ہمارے دشمن بہت خطرناک منصوبے بنا کر تاک لگائے بیٹھے ہیں ) کونسلیٹ خانوں میں نام نہاد سفارت کاری کے ڈھونگ میں ملک دشمن جاسوس بیٹھے ہوئے پاکستان کے حساس ادارے ہماری سرحدوں کیساتھ ساتھ حساس مقامات کی کڑی نگری رکھیں

🔺⁴ سیلا ٹنل اروناچل پردیش (Sela Tunnel, Arunachal Pradesh) : یہ ایک ہائی الٹی ٹیوڈ روڈ ٹنل ہے جو ہمالیہ میں ہے ، لیکن یہ دفاعی استعمال کے لیے بتائی جاتی ہے جو کہ سفید جھوٹ ہے (چین کی سرحد کے قریب) ، اگرچہ یہ بنیادی طور پر ٹرانسپورٹ کے لیے ہے ، لیکن یہ میزائل کی نقل و حمل میں مدد دے سکتی ہے ، چین کسی خوش فہمی میں نہ رہے

یہ مقامات بھارت کی Strategic Forces Command (SFC) کے تحت ہیں اور آتمانربھار دفاعی پروگرام کا حصہ بتائے جاتے جبکہ صورت حال اس کے برعکس ہے دفاع کے نام پہ بھارت ہر وہ کام کررہا ہے جو اینٹی پاکستان ، اینٹی چائنہ ہے اسکے علاوہ بھارت مغربی پاورز کو چین اور پاکستان سے ڈرا کر انکے خلاف ہتھیار لے رہا اور خفیہ منصوبے لگا رہا

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025