ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ سے متعلق امریکی صدر کے منصوبے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر واضح اور متفقہ موقف اختیار کرے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!تہران – غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے اعتماد نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی حکام کے حالیہ مؤقف پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کو زبردستی مصر اور اردن منتقل کرنے کے منصوبے کی تجویز حیران کن اور اسرائیلی حکومت کے فلسطین کی تباہی کے منصوبے سے مطابقت رکھتی ہے۔انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اس اقدام کی سخت مذمت کا مطالبہ کیا اور کہا کہ تمام حکومتوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور انہیں قابض صہیونی حکومت کے چنگل سے نجات دلانے میں مدد کریں۔انہوں نے امریکی صدر کے حالیہ بیان کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کے بنیادی اصولوں پر بے مثال حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام 76 سال سے قابض حکومت کے شدید ترین جرائم اور جارحیت کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں اور اپنی آبائی سرزمین چھوڑنے کو تیار نہیں۔ فلسطینی عوام ہرگز یہ اجازت نہیں دیں گے کہ امریکہ اور اسرائیل کسی بھی طریقے سے ان کی قومی و تاریخی شناخت کو مٹائیں۔بقائی نے واضح کیا کہ غزہ سے فلسطینی عوام کو جبری طور پر ہمسایہ ممالک میں منتقل کرنے کا منصوبہ، اسرائیلی حکومت کے اُس منظم منصوبے کا تسلسل ہے جس کا مقصد فلسطینی قوم کا مکمل خاتمہ ہے۔ چونکہ یہ منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے مسلمہ اصولوں کے صریح خلاف ہے، اس لیے اسے مکمل طور پر مسترد اور اس کی سخت مذمت کرنا چاہیے۔بقائی نے مزید کہا کہ اسلامی اور علاقائی ممالک امریکی صدر کے اس منصوبے کی سختی سے مخالفت کر چکے ہیں۔ اس تناظر میں انہوں نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر ایک واضح اور مشترکہ موقف اختیار کرے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationمحمد رضوان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی کہانی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی طرف سے جاری کردہ پریس بیان: