جیلوں میں اصلاحات اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے صوبائی حکومت کا انقلابی اقدام۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!وزیر اعلیٰ نے پریزن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) اور ای۔وزٹ ایپ کا با ضابطہ اجراء کر دیا۔پرزن منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے جیلوں کے جملہ امور کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔ بریفنگاس سسٹم کے ذریعے صوبے کی تمام 39 جیلوں کے امور کو نہ صرف ایک دوسرے بلکہ عدالتی نظام سے بھی منسلک کردیا گیا ہے، بریفنگقیدیوں کی عدالت پیشی کے عمل کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے ، اب ویڈیو لنک پرعدالت میں پیشی ممکن ہو چکی ہے۔ای وزٹ ایپ کے ذریعے قیدیوں کے اہل خانہ کی آن لائن ملاقاتوں کا انتظام کیا گیا ہے، بریفنگاب قیدیوں کے اہل خانہ کو ملاقات کے لئے جیل جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، بریفنگاب اہل خانہ گھر بیٹھے ہی جیلوں میں قید اپنے پیاروں سے ملاقاتیں کر سکیں گے، بریفنگجیلوں میں قیدیوں کی خوراک پر سالانہ 1.2 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں، بریفنگسات سال بعد قیدیوں کی خوراک کے مینو میں ترمیم کی گئی ہے تاکہ متوازن غذا فراہم کی جاسکے۔ بریفنگموسم کی شدت سے تحفظ کےلئے جیلوں میں گیزرز اور ائیر کولرز فراہم کئے گئے ہیں۔ بریفنگجیلوں کے قواعد و ضوابط کو بین الاقوامی معیار یعنی منڈیلا اور بینکاک رولز کے مطابق ڈھالا جارہا ہے، بریفنگقیدیوں کے علاج معالجے کےلئے جدید طبی آلات اور بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہے۔ بریفنگقیدیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کےلئے جیلوں میں کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بریفنگقیدیوں کو مختلف ہنرسکھانے کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ بریفنگجیل انڈسٹری کو دوبارہ فعال بناکر مارکیٹ سے منسلک کیا گیا ہے تاکہ یہ قیدیوں کیلئے نفع بخش ثابت ہو۔ بریفنگپنجاب کی جیلوں میں قیدخیبرپختونخوا کے 317 قیدیوں کو صوبے میں منتقل کیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ جیل صوابی اور سنٹرل جیل ڈی آئی خان کی تعمیر سے قیدیوں کی گنجائش کے مسائل حل ہو جائیں گے۔ بریفنگضلع ٹانک میں بھی جیل کی تعمیر کےلئے فنڈز کی منظور ی دی جا چکی ہے۔ بریفنگپانچ علاقائی جیل دفاتر کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ جیلوں میں نظم و نسق کو بہتر بنایا جا سکے۔ بریفنگجیلوں کو جدید سیکیورٹی آلات کی فراہمی کےلئے 1.39 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بریفنگقیدیوں اور ان کے اہلخانہ کےلئے جدید انٹرویو رومز بنائے گئے ہیں تاکہ ملاقات کا عمل آسان اور محفوظ ہو سکے۔ بریفنگجیل عملے کی پیشہ ورانہ قابلیت کو بڑھانے کےلئے ٹریننگ اکیڈمی ہری پور کو جدید خطوط پرآراستہ کیا گیا ہے۔ بریفنگوزیر اعلیٰ کا محکمہ جیل خانہ جات میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور دیگر اصلاحات پر متعلقہ حکام کو خراجِ تحسینآج کی تقریب بلا شبہ جیل اصلاحات کے سفر میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ وزیر اعلیٰصوبائی حکومت دیگر محکموں کی طرح محکمہ جیل خانہ جات کے نظام کی اصلاح کےلئے بھی کوشاں ہے۔میں ان اقدامات میں تعاون فراہم کرنے پر “انٹرنیشنل نارکوٹیکس اینڈ لاءانفورسمنٹ” اور “یونائیٹڈ نیشن آفس آن ڈرگ کرائمز” کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ وزیر اعلیٰیہ شراکت داری جیل خانہ جات کے نظام کو بہتر بنانے اور قیدیوں کی فلاح کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰصوبہ بھر میں قیدیوں کو بہتر ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعلیٰہم انصاف ، شفافیت اور انسانیت کے اصولوں پر مبنی ایک جدید نظام قائم کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعلیٰاس مقصد کےلئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔ علی امین گنڈاپورAbout The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا راولپنڈی رنگ روڈ کا اچانک دورہ قائدجمعیت مولانا فضل الرحمنایک بار پھر میدان میں آگئے