معدنی ذخائر صوبہ کے عوام اور صوبائی حکومت کی حق ملکیت ہیں پس پردہ معاہدات کی بجائے شفاف طریقہ سے قوم کو حقیقت سے آگاہ کیا جائےجے یوآئی کے قائدین کا میڈیا ٹرائل اور کارکنوں کی گرفتاری جیسے اوچھے ہتھکنڈوں سے جمعیت علماءاسلام اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے گیتجاوزات کے نام پر تاجروں سے رزق حلال چھننا جارہا ہےپشاور ( ) جمعیت علماءاسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاءالرحمن کی اپیل پر آج بروز اتوار جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے تمام اضلاع پشاور چارسدہ۔ مردان نوشہرہ صوابی ہری پور ایبٹ آباد مانسہرہ بٹگرام تورغر کوہستان اپر ولوئر کولی پالس شانگلہ سوات دیر بالا چترال دیر ہائی ملاکنڈ کوہاٹ ھنگو کرک بنوں لکی مروت ٹانک ڈی ائے خان اور قبائلی اضلاع میں معدنی ذخائر کی سمگلنگ /قائدین جمعیت کے خلاف میڈیا ٹرائل غیر اخلاقی ویڈیوز ،ڈرون کے زریعے چادر اور چار دیواری کی پامالی ،جے یوآئی کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف انتقامی کاروائیوں و گرفتاری ،تجاوزات کی آڑ میں بغیر نوٹس دکانوں مساجد اور پلازوں کو مسمار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں سے صوبائی اور ضلعی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نےقائد جمعیت کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے غیر اخلاقی طریقہ اختیار کرتے ہوئے نہ صرف جے یوآئی کا میڈیا ٹرائل کیا بلکہ قائدین اور کارکنوں کو اپنے ماتحت اداروں کے زریعے نوٹس بھیجے گئے اور کارکنوں و عہدے داروں کو گرفتار کرکے دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا گورنر راج اور ایمر ایجنسی کے حوالہ سے موقف واضح ہے 1970سے 2026 تک جے یوآئی نے گورنر راج کی ڈنکے کی چوٹ پر مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اور آمرانہ اقدام قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ جے یوآئی کو ریاست اور پارلیمنٹ کے ساتھ کھڑے رہنے کی سزا دی جارہی ہے جمعیت علماء اسلام نے اس ملک کے بقاء اور امن کے لئے ریاستی اداروں کا بھر پور ساتھ دیا اس کی پاداش میں قائدین پر خودکش حملے ہوئے اور دوسو پچاس سے زیادہ علماءکرام اور جے یوآئی کے کارکنوں کو شہید کیا گیا لیکن حکمرانوں نے اپنے زرخرید چینلوں کے زریعے جمعیت اور اس کے قائدین کی کردار کشی کرتے ہوئے غداری کے فتوی لگائے مقررین نے کہا کہ جے یوآئی کے اسلاف نے ہمیشہ استعماری قوتوں کے خلاف جنگ لڑی ہے اور آج اپنے اکابر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جعلی حکمرانوں کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے مقررین نے کہا کہ گورنر راج کی ترجیح اول دہشت گردی اور بدامنی کا خاتمہ تھا لیکن حکومت اپنی ترجیحات کا رخ بدل کر تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کرکے غریب عوام سے رزق حلال کمانے کا زریعہ چھین لیا مقررین نے کہا کہ گورنر راج کے دوران کرک کوہات اور صوابی میں دہشت گردی کے واقعات میں پولیس افسران شہید کردئیے گئے مقررین نے کہا کہ گورنر اور سرکاری مشیر صوبہ میں بدامنی کے خاتمہ کی بجائے سیاستدانوں کی کرداکشی میں مصروف ہیں ا پشاور میں بڑی احتجاجی ریلی مفتی محمود مرکز پشاور سے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاءالحق درویش اور دیگر صوبائی وضکعی قائدین کی قیادت میں نکالی جودلہ زاک چوک پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر سینٹر مولانا عطاءالحق درویش۔ عبدالجلیل جان مولانا امان اللہ حقانی مولانا مسکین شاہ مولانا احمد علی اور زبیر علی۔ اعجاز خان ایم پی اے عبدالحسیب حقانی انعام ولی زئی مولانا حسین مدنی صدیق پراچہ مولانا رفیع اللہ قاسمی مولانا اشرف علی ہارون صفت کلیم اللہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماءاسلام صدیوں پرانی جماعت ہے یہ کسی حادثہ کی پیدوار نہیں استعماری قوتیں مختلف حربوں کے زریعے اکابرین کو اپنے مشن سے ہٹا نہیں سکی موجودہ حکمرانوں نے بھی اپنے آقاؤں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جمعیت علماء اسلام کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن پاکستان کی باشعور قوم نے اے آئی اور فیک ویڈیوز کے زریعے زر خرید چینلز کے پروپیگنڈوں کو مستر کردیا انہوں نے کہا کہ گورنر راج کے نفاذ کامقصد امن نہیں بلکہ مدارس مساجد کے خلاف کاروائیوں سے ان کے عزائم کھل کر سامنے اگئے ہیں اس موقع پر جمعیت لائرز فورم جمعیت اساتذہ فورم جمعیت طلبہ اسلام جمعیت بزنس فورم جمعیت نوجوانان اور انصار الاسلام کے رضارکاروں کی بڑی تعدا د موجود تھیجاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماءاسلام صوبہ خیبر پختون خوا Post navigation علماء کرام ملک و ملت کی رہنمائی کے لیے آگے بڑھیں، ظلم اور استحصال پر مبنی نظام کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے: عنایت اللہ خان