لاہور: بھارت کی جانب سے اٹاری بارڈر بند کرنے کے بعد پاکستان کی جانب سے واہگہ بارڈر تاحال کھلا ہے اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے واہگہ سرحد اوپن ہے اور انڈیا میں موجود پاکستانی شہریوں کی آج سے واپسی کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے عام ویزا کے حامل پاکستانیوں کو یکم مئی تک بھارت چھوڑنے کی مہلت دی گئی ہے۔اسی طرح سارک ویزا کے حامل پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کی مہلت دی گئی اور ان کی آج واپسی کا امکان ہے۔تازہ صورت حال کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر امیگریشن اور سکیورٹی حکام متحرک ہیں دوسری جانب پاکستان میں موجود بھارتی شہریوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے ویزا منسوخ کیے جانے کے بعد وہاں موجود پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں نے اٹاری واہگہ سرحد پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationپاکستان کے جوابی وار پر بھارت میں صف ماتم: دفتر خارجہ کی کارروائی کی مکمل تفصیل پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، یومیہ کروڑوں کا نقصان