Preloader
PM start distributing Chromebook

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے اسکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا۔
کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار اور قابل بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، قابل بچے اور بچیاں ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، بچوں کو بااختیار بنانا، جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتیں فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں، طلبا و طالبات کو کروم بکس صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں۔ ماضی میں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں میرٹ پر چھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔ کروم بکس کے ساتھ طلبہ کو ایک اسکول بیگ اور انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔