google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Police arrested 45

اسلام آباد: شہر اقتدار میں وفاقی پولیس نے منچلوں کی رنگین محفل پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا چھاپہ مارا۔

تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو ایک ہی وقت میں گھیرے میں لے لیا جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ شالیمار منتقل کردیا گیا۔

محفل میں موجود افراد کے پاس سے متعدد موبائل فون، مشکوک مواد اور دیگر اشیاء بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ چھاپے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی شہرِ اقتدار کے بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چھڑوانے کے لیے سفارشوں اور فون کالوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ متعدد معززین، نامور شخصیات اور مختلف شرفاء اپنے من پسند افراد کو چھڑوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔

About The Author

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات