Police asult at Khyber

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
خیبر 05 فروری 2025 ٹیلی فون نمبر 9213688
٭ خیبر میں پولیس ٹیم پر ہونے والا حملہ ناکام ۔
٭ خیبر پولیس کی بھر پور جوابی کاروائی۔
٭ ایک دہشتگر د زخمی ۔
٭ دہشتگرد دُم دبا کر فرار ہوگئے۔
٭ فرار دہشتگردوں سے ہتھیار برآمد۔ * ائی جی پی کا پو لیس پا رٹی کے لئے نقد انعامات کا اعلا ن۔
(پریس ریلیز)
آ ج ضلع خیبر میں پولیس اسٹیشن میلواڈ (باڑہ ) کی حدود میں پولیس اور دہشتگردوں کے مابین مقابلہ ہوا۔ جسمیں ایک دہشتگردزخمی ہوا۔
فرار دہشتگردوں سے ایس ایم جیز بھی برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر پولیس اسٹیشن میلواڈ (باڑہ) کے علاقہ میر ی خیل کی حدود میں پولیس پولیو ڈیوٹی کی سیکورٹی پر مامور تھی۔ اسی دوران نامعلوم شر پسندوں نے پولیس اور پولیو اہلکاروں پر فائرنگ کھول دی ۔ پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا ڈٹ کر مقابلہ شروع کیا۔پولیس کی بھر پور جو ابی کاروائی کے نتیجے میں ایک دہشتگرد زخمی ہو کر فرار ہونے میں کا میاب ہوا۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر قریبی پہاڑی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا۔جس کے دوران جنگل سے فرار دہشتگردوں کی پسماندہ ایس ایم جیز (SMGs) برآمد کر لئے پولیس نے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر اُن سے پو چھ گچھ شروع کردی ہے۔
آئی جی پی ذوالفقار حمید نے خیبر میں مقابلہ کرنے والے جوانوں کو زبردست الفا ظ میں شاباش پیش کرتے ہو ئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جوانوں کاحوصلہ بلند ہے۔ جوان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دہشتگردوں کے کسی بھی ایڈونچر کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ اور کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کے جوان اپنے خون کے آخری قطرے تک دہشتگردوں کا مقابلہ کریں گے۔آئی جی پی نے کارروائی میں حصہ لینے والے خیبر پولیس کے جوانوں کیلئے نقدانعامات کا اعلان بھی کیا۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات