
وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا
وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق:
“پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا”
باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا، وزارت داخلہ نوٹیفکیشن
یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا
افغان سٹیزن کارڈہولڈرز کی واپسی کا عمل IFRP کے پہلے سے جاری فیصلے کے مطابق برقرار رکھا جائے گا
افغان مہاجرین کی واپسی میں وزارت خارجہ بین الاقوامی اداروں جیسےافغان عبوری حکومت، UNHCR اور دیگر کے ساتھ تعاون کرے گی، نوٹیفکیشن
وزارت امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران پی او آر ہولڈرز کا ڈیٹا متعلقہ صوبائی و ضلعی کمیٹیوں کو فراہم کرے گی، نوٹیفکیشن
نادرا، ٹرانزٹ ایریاز اور بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے انتظامات کرے گا، نوٹیفکیشن
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ;
’’ایف آئی اے نامزد بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر وطن واپسی کے عمل کو سہولت فراہم کرے گا‘‘
تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ PoRہولڈرز کی مکمل میپنگ کریں، نوٹیفکیشن
نوٹیفکیشن کے مطابق وطن واپسی کے لیے صوبائی ایکشن پلان تشکیل دے کر وزارت داخلہ سے شیئر کیا جائے
جلاوطن افراد کے لیے ٹرانزٹ ایریاز کا تعین اور نقل و حمل و مالی معاونت کا بندوبست کیا جائے، نوٹیفکیشن
عملدرآمد کے لیے ضلعی و صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں اور کنٹرول رومز کو دوبارہ فعال کیا جائیگا، نوٹیفکیشن
شکایات کے ازالے کے لیے ہاٹ لائن اور شکایتی سیل قائم کیا جائے گا، نوٹیفکیشن
وطن واپسی کی روزانہ پیشرفت کی نگرانی فارن نیشنل سیکیورٹی ڈیش بورڈ (FNSD) کرے گا، نوٹیفکیشن
تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے فوکل پرسنز کی تازہ ترین تفصیلات وزارت داخلہ سے فوری طور پر شیئر کریں
رابطہ کاری کیلئے وزارت داخلہ نے سیکشن آفیسر سکیورٹی کو فوکل پرسن مقرر کردیا ہے