Preloader
Scholarships for kp students

خیبرپختونخوا انٹرن شپ پروگرام کے خدوخال، تیاریوں اور عملی نفاذ کے طریقہ کار پر گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر تعلیم وسماجی بہبود ڈاکٹر عامر عبداللہ کو بریفنگ

تین ماہ پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام کی مجموعی لاگت 2 ارب روپے تجویز

انٹرن شپ پروگرام میں 50 فیصد کوٹہ مردوں اور 50 فیصد خواتین کے لیے مختص ہوگا

تین سی جی پی اے کے حامل گریجویٹس انٹرن شپ پروگرام کے اہل ہوں گے

خیبرپختونخوا ڈومیسائل کے حامل گریجویٹس کو انٹرن شپ فراہم کی جائے گی

گریجویٹس کو ترجیحی صنعتوں، سافٹ ویئر ہاؤسز اور کاروباری اداروں میں عملی تربیت فراہم کی جائے گی

انٹرن شپ پروگرام میں نجی شعبے کے اداروں کو اولین ترجیح دی جائے گی، مشیر تعلیم

انٹرن شپ پروگرام کے تحت ہر گریجویٹ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا، ڈاکٹر عامر عبداللہ

فارماسیوٹیکل، آئی ٹی، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، سیاحت، زراعت اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں انٹرن شپ فراہم کی جائے گی

انٹرن شپ پروگرام کے لیے مرکزی آن لائن پورٹل تیار، ایک ہفتے میں فعال بنانے کی یقین دہانی

گریجویٹس کے انتخاب، تربیت اور انٹرن شپ پلیسمنٹ کے لیے جامع ضوابط اور گائیڈ لائنز مرتب کرنے کی ہدایت

انٹرن شپ پروگرام کے تحت وظائف کی ادائیگی کے لیے پیپر لیس اور آن لائن نظام وضع کیا جائے، ڈاکٹر عامر عبداللہ

گریجویٹس کو وظائف کی بروقت اور حتی الامکان ایک ہی دن میں ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت

انٹرن شپ پروگرام میں اضلاع کی آبادی کے تناسب سے گریجویٹس کی نمائندگی یقینی بنائی جائے، مشیر تعلیم

انٹرن شپ پروگرام کے مؤثر نفاذ کے لیے محکمہ اعلیٰ تعلیم میں مربوط انتظامی ڈھانچہ تشکیل دینے کی ہدایت

گریجویٹس کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق معیاری اور مسابقتی عملی تربیت فراہم کی جائے، ڈاکٹر عامر عبداللہ

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔