Shahjee terminal kohat


خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شفیع جان نے اتوار کے روز کوہاٹ میں جدید شاہ جی ٹرمینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر مقامی عمائدین، ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد، کاروباری شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ شاہ جی ٹرمینل کا قیام کوہاٹ کے عوام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے جس سے شہریوں کو جدید اور معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کیلئے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ شفیع جان نے کہا کہ نئے ٹرمینل کی بدولت مسافروں کو بہتر انتظار گاہیں، منظم ٹرانسپورٹ نظام اور محفوظ سفری ماحول فراہم ہوگا جبکہ آمدورفت کے نظام میں بہتری سے شہریوں کو درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹرانسپورٹ سہولیات نہ صرف عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بناتی ہیں بلکہ مقامی تجارت اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ ان کے مطابق شاہ جی ٹرمینل مستقبل میں کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں کے درمیان سفری رابطوں کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے ٹرمینل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ شرکاء نے اس منصوبے کو علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کیلئے ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید بہتری آئے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025