Electricity projects for ex-FATA

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

 خیبرپختونخوا کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بجلی کی فراہمی کے نظام کی بہتری کے لئے صوبائی حکومت نے آ ئندہ  مالی سال کے بجٹ میں اربوں روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان علاقوں کو بھی قومی دھارے میں لاکر صنعتی و سیاحتی ترقی کو فروع دے کر روز گار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں۔ اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی وبرقیات نثار احمد کی زیر صدارت ٹرائیبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) کے چیئرمین بورڈ انجینئر نعیم خان کی سربراہی میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو ٹیسکو انجینئر طاہر جمال سمیت محکمہ توانائی و برقیات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں قبائلی اضلاع باجوڑ، مہمند،خیبر، اورکزئی، وزیرستان سمیت ایف آ رز کے قبائلی علاقہ جات میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کے فنڈز سے جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور آ ئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجوزہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس میں چیئرمین ٹیسکوبورڈ انجینئر نعیم خان کی طرف سے ضم اضلاع میں آ ئندہ مالی سال کے لیے بجلی نٹ ورک کی بہتری کے لئے نئی سکیموں کے لئے 300ملین روپے کے فنڈز مختص کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی و برقیات نثار احمد نے قبائلی علاقوں میں امن وامان کی نازک صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور ٹیسکو انتظامیہ کی جانب سے بلوں کے ادائیگیوں کے لئے ریکوری کے حوصلہ افزاء اہداف حاصل کرنے پر اطمینان ظاہر کیا گیا اور محکمہ توانائی و برقیات کے تعاون کی یقین دھانی کرائی۔
        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025