google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Stamp paper prices increase

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی چیخیں نکل گئی ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

کم سے کم ای اسٹامپ پیپر کی مالیت100روپے سے بڑھا کر 300روپے ،طلاق اسٹامپ پیپرکی قیمت100روپے سے بڑھا کر 1000روپے جبکہ بچوں کے نئے اسکولز میں داخلوں اور جاب کیلئے ڈومیسائل اسٹامپ پیپر فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح بجلی، سوئی گیس اورپانی کے نئے کنکشن اسٹامپ فیس بھی 100روپے کی بجائے اب1000 روپے ہوگی۔ پراپرٹی سیلز ایگریمنٹ ای اسٹامپ پیپر کی فیس1200روپے سے بڑھا کر 3ہزار روپے کردی گئی ہے۔

پراپرٹی کے علاوہ کسی بھی معاہدے کیلئے استعمال ہونے والے ای اسٹامپ پیپرکی فیس100روپے سے بڑھا کر 500روپے کردی گئی ہے۔

5 لاکھ روپے تک معاہدے کیلئے ای اسٹامپ پیپرکی فیس1200 سے بڑھا کر 3ہزار جبکہ 5لاکھ روپے سے 10لاکھ روپے تک معاہدے کی فیس 6 ہزار،ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کیلئے استعمال ہونے والے اسٹامپ پیپرکی فیس میں20ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

پاور آف اٹارنی کے ای اسٹامپ پیپر فیس 1500سے 1800روپے کردی گئی۔ اشٹام پیپرزکے لئے سائل کے نام پر موبائل فون کی سم بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

سائلین نے اشٹام پیپرز کی فیسوں میں بے پناہ اضافے پر سخت ردعمل کا اظہار کیاہے۔

About The Author

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025