google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Terrorist attack in hangu

قاضی تالاب چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند نے خود آپریشن کی قیادت سنبھالی، جس کے بعد ہنگو پولیس کے شیر دل جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر ڈٹ گئے۔ جوانوں نے جرات اور جذبۂ شہادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ ناکام بنایا

دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان دو گھنٹے تک شدید مقابلہ جاری رہا، جس کے دوران دہشتگردوں کی طرف بھاری جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ دہشتگرد اپنی ہلاکتوں اور زخمیوں کو رات کے اندھیرے اور سنگلاخ پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ساتھ لے کر فرار ہو گئے۔ تاہم سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد بامسلح کی لاش برآمد کر لی گئی۔

اس دوران ہیڈ کانسٹیبل واحد شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور بہادر جوان عبدالصمد وطن پر اپنی جان نچھاور کرتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے۔ ہنگو پولیس اپنے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

ہنگو پولیس اپنے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھے گی۔

About The Author

صفراوادی‘: انڈونیشیا کا وہ ’مقدس غار جہاں مکہ تک پہنچانے والی خفیہ سرنگ‘ موجود ہے جعفر ایکسپریس کے مسافروں نے کیا دیکھا؟ سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات