
اسلام اباد ( بیورو رپورٹ ) خیبر پختون خواہ میں نان کسٹم پیڈ اور دو نمبر کی لگزری گاڑیاں ابھی بھی اہم شخصیات کے زیر استعمال ہے اگر ایکسائز ڈیپارٹمنٹ ایمانداری کے ساتھ ٹیمپر اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف ایک اپریشن کرے تو کئی سرکاری اور دیگر اہم شخصیات کے پاس بھی ایسی گاڑی موجود ہے جبکہ ان کے بگڑے رئیس زادوں کے پاس بھی دو نمبر گاڑیاں موجود ہیں یہی سرکاری اہلکار عہدوں پر بیٹھ کر ناجائز کام کرتے ہیں پشاور میں ایکسائز ضلع خیبر کے ایس ایچ او نے ایک کاروائی کے دوران ہونڈا ریبون گاڑی پکڑ لی انہیں شک تھا یہ گاڑی ٹیمپر ہے مذکورہ ٹیم نے فوری طور پر گاڑی کا مقدمہ درج کرنے کے بعد اسے ویئر ہاؤس منتقل کر دیا ذرائع نے اس ضمن میں بتایا یہ گاڑی ایک گرو ہے جو دو نمبر گاڑیوں کا مکروہ دھندا میں ملوث ہیں اور کئی اہم شخصیات پر دو نمبر گاڑیاں فروخت کی یہ پکڑی جانے والی ہونڈا گاڑی پشاور کی ایک مشہور و معروف خاتون ڈاکٹر پر فروخت کی گئی تھی ایکسائز کی ٹیم نے موقع پر موجود کار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا