واشنگٹن :—امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے عدالتی نظام ہمیں وہ کرنے دے گا جس کیلئے ہم منتخب ہوئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جج سیاست کر رہا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکی عوام کے ٹیکس کی رقم کے ساتھ فراڈ کیا گیاصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکومتی اخراجات میں جاری کٹوتیاں روکنے پر امریکی جج پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انتظامیہ کو روکنے میں ملوث جج سیاست کررہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جج ہمیں فراڈ کا پتہ چلانے سے کیسے روک سکتے ہیں، یوایس ایڈ میں کرپشن صاف نظر آرہی ہے، اربوں ڈالر مالیت کی کرپشن کی گئی جو اب سامنے آچکی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو عدالت یہ کہے کہ صدر یا کوئی عہدیدار معاملات کا جائزہ نہیں لے سکتا تو وہ ملک ہی نہیں ہوگا -!!!’Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationگاجر کے صحت افزا فوائد۔۔۔ اقوام متحدہ نے بنگلا دیش میں مظاہروں کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی