[ad_1]Thank you for reading this post, don't forget to subscribe! امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ(فائل فوٹو)بھارت اور یورپی یونین کے درمیان آزاد تجارتی اور دفاعی معاہدے پر امریکا ناراض ہوگیا۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک بھارت سے معاہدہ کر کے اپنے خلاف جنگ کی فنڈنگ کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے یورپین سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، یوکرین جنگ ختم کروانے کے لیے روس سے تیل لینے والے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف لگائے، اب یورپ اُسی بھارت سے معاہدے کر رہا ہے۔ یورپی کمیشن کی صدر اُرسلا وان ڈیئر لین نے بھارت ای یو معاہدے کو مدر آف آل ڈیلز قرار دیا ہے۔ادھر بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق یورپی ممالک 7 سال کے عرصے میں موٹر گاڑیوں، اسٹیل اور زراعت کے سوا تمام بھارتی مصنوعات پر ٹیرف صفر کر دیں گے۔ جواب میں بھارت تقریباً تمام یورپی اشیا پر ٹیرف ختم یا انتہائی کم کر دے گا۔ جن سے مہنگی اور عالی شان یورپی گاڑیاں بھارت میں سستی ہوجائیں گی۔ ماہرین کے مطابق پاکستان پہلے سے ہی جی ایس پی پلس کے تحت یورپ کو برآمدات کرتا ہے، لیکن اب بھارت کو بھی یورپی منڈیوں میں جامع رسائی مل جائے گی، جس سے پاکستانی ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کو سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔ [ad_2] Source link About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationبھارت میں جان لیوا نیپاہ وائرس پھیلنے لگا، پھیلاؤ روکنے کیلئے کئی ممالک میں اقدامات ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا، ٹرمپ