
لبنان نے اپنی فوج کو شام سے آنے والی فائرنگ کا جواب دینے کا حکم دے دیا
جبکہ شام کی عبوری حکومت نے وضاحت پیش کی ہے کہ علاقے میں اس کی حالیہ فوجی کارروائیوں کا مقصد منشیات کے سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا ہے جس کے باعث سمگلروں پر فائرنگ کی جا رہی ہے اور جب تک اسمگلنگ نہیں رک جاتی ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی
واضع رہے کہ بشار الاسد کے دور حکومت میں مملکت شام دنیا بھر میں سب سے بڑا منشیات کا اڈا تھا
نئی شامی حکومت نے بشاری دور حکومت کے خاتمے کے بعد Captagon نامی نشہ آور لاکھوں گولیوں کو آگ لگا کر جلا دیا تھا تاکہ اس نشے کا دنیا میں کہیں بھی استعمال نا ہو سکے
سابقہ دور حکومت میں مملکت شام captagon و دیگر نشے کی عالمی منڈی تھا اور بشارالاسد نے اس نشے سے کھربوں ڈالرز کمائے تھے تاہم نئی گورنمنٹ نے ہر قسم کا نشہ بنانا اور بیچنا ممنوع قرار دے کر اس پر سخت سزا دینے کا اعلان کیا ہے اور منشیات کے خلاف سخت کاروائیاں کی جا رہی ہیں