راولپنڈی: پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔آسٹریلیا کی ٹیم 44.1 اوورز میں 200 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا 61 اور میتھیو شارٹ 55 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلوی الیکس کیری نے 19 ، کپتان جوش انگلس نے 13 ، نیتھن ایلس نے 8 اور اولیور پیک نے 7 رنز بنائے، آسٹریلیا کے 3 کھلاڑی کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، ابرار احمد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے کھلاڑیوں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 201رنز کا ہدف42.3اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 69اور محمد غازی غوری 65رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ صاحبزادہ فرحان نے 28اور معاذ صداقت نے 8رنز بنائے۔About The Author حنا خانحنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationفیفا ورلڈ کپ 2026: گروپوں کا اعلان؛ ارجنٹائن اعزاز کے دفاع کے لیے تیار، سخت مقابلوں کا شیڈول جاری