ICC one day ranking

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کے لیگ اسپنر ابرار احمد نے نمایاں ترقی حاصل کر لی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

نئی رینکنگ کےمطابق ابرار احمد سات درجےبہتری کےبعد بولرزکی فہرست میں چوتھےنمبر پر آگئے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی چار درجے ترقی پا کر 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اپنی چھٹی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے، جبکہ سلمان علی آغا پانچ درجے تنزلی کے بعد 14ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بیٹرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں،بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025