اس ننھی مخلوق کا خاتمہ بیککنگ سوڈا سے ممکن ہےThank you for reading this post, don't forget to subscribe!چیوںٹیاں قدرت کی وہ مخلوق ہے، جو دیکھنے میں چھوٹی ہیں، مگر ان کی یلغار بڑوں بڑوں کی ناک میں دم کردینے کے لیے کافی ہے۔آج کے سوشل میڈیا دور میں اگر آپ آن لائن جائیں، تو چیونٹیوں کو دور رکھنے کے لئے بہت سے مشہور قدرتی علاج تجویز کیے جاتے ہیں۔ جیسے سفید سرکہ، لیموں کا رس، دار چینی یا کالی مرچ۔گرچہ یہ طریقے چیوںٹیوں کی روک تھام کے طور پر کام کرسکتے ہیں، کیونکہ ان کی تیز بو چیونٹیوں کودور رہنے پر مجبور کر دیتی ہے۔تاہم، یہ صرف ایک قلیل مدتی حل ہے۔ کیونکہ یہ قدرتی اجزاء چیونٹیوں کو ہلاک نہیں کریں گے یا انہیں ہمیشہ کے لیے روکنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ اس کے بجائے، اپنے گھر سے چیونٹیوں کو ہٹانے کے لئے بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر کا استعمال کرنا زیادہ مؤثر ہے۔بیکنگ سوڈا اور بےبی پاؤڈر دونوں چیونٹیوں کو روک کر دم گھٹاتے ہیں۔ بیکنگ سوڈا چیونٹی میں اندرونی کیمیائی رد عمل کا سبب بنے گا۔ جسے اگر چیوںٹیاں کھا لیں گی تو مرجائیں گی۔چیونٹیوں کو زندہ رہنے کے لئے نمی کی ضرورت ہوتی ہے اور بیکنگ پاؤڈر یا بے بی پاؤڈرتیزی سے ان کے جسم میں نمی جذب کرتا ہے اور پانی کی کمی کا باعث بنتا ہے۔آپ کو اس جگہ بیکنگ سوڈا یا بے بی پاؤڈر ڈالنے کی ضرورت ہے، جہاں آپ نے بہت ساری چیونٹیاں دیکھی ہیں، یاآپ اسے چیونٹیوں پر یا گھونسلوں میں بھی ڈال سکتی ہیچیونٹیوں سے چھٹکارا پانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ پاؤڈر یا بے بی پاؤڈر کو آئسنگ شوگر کے ساتھ ملایا جائے۔ چینی چیونٹیوں کی مرغوب غذا ہے۔ چیونٹیاں اسے کھانے کی غلطی کریں گی اور ان سے چھٹکارا حاصل کرنا آسان ہو جائے گا۔چیونٹیوں کو چینی کی طرف اس طرح راغب کیا جائے گا کہ پہلے وہ اسے کھائےاور پھر اسے اپنے گھروندے میں واپس لے جائے، تاکہ دوسری چیونٹیاں بھی اسے کھا سکیں۔ وہ چینی اور بیکنگ سوڈا کھائیں گی اور مر جائیں گی۔یہ قدرتی طریقہ بچوں اور پالتو جانوروں کے آس پاس استعمال کرنے کے لئے بھی محفوظ ہے جبکہ چیونٹیوں کو آپ کے گھر سے دور رکھنے کے مؤثر طریقوں میں سے ایک ہے۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Share this: Share on Facebook (Opens in new window) Facebook Share on X (Opens in new window) X Share on WhatsApp (Opens in new window) WhatsApp Share on Reddit (Opens in new window) Reddit Share on Threads (Opens in new window) Threads Share on Telegram (Opens in new window) Telegram Share on Tumblr (Opens in new window) Tumblr Share on Bluesky (Opens in new window) Bluesky Share on Nextdoor (Opens in new window) Nextdoor Share on Mastodon (Opens in new window) Mastodon Share on LinkedIn (Opens in new window) LinkedIn Share on Pinterest (Opens in new window) Pinterest Email a link to a friend (Opens in new window) Email Print (Opens in new window) Print Like this:Like Loading…Related Post navigationکیا پھلوں کے چھلکے کھانا صحت کے لئے واقعی فائدہ مند ہے؟ مغلیہ دور کے فٹنس اور جوانی کے 9 راز اور قارئین کی پسندیدگی اور اپنے مشاہدات کا اظہار