ان میں سے 2 لاکھ 18 ہزار (23 فیصد) پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ہیں، جو کہ ایک حیران کن تعداد ہے۔ تفصیلات: کل درخواستیں: 8 لاکھ 66 ہزار سے زائد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز: 2 لاکھ 18 ہزار (23 فیصد) ایم فل ڈگری ہولڈرز: 4 لاکھ 45 ہزار 662 (47 فیصد) بی ایس ڈگری ہولڈرز: 2 لاکھ 37 ہزار 054 (25 فیصد) بی اے/اے ڈی ای/ایف ایس سی: 47 ہزار 411 (5 فیصد) خواتین امیدوار: 3 لاکھ 95 ہزار مرد امیدوار: 4 لاکھ 70 ہزار معذور افراد: 7 ہزار 161 خواجہ سرا امیدوار: 4 اہم نکات: اتنی بڑی تعداد میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز کا پرائمری اور سیکنڈری سکول ٹیچر کی آسامیوں کے لیے درخواست دینا، ملک میں بے روزگاری کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں اعلی تعلیم یافتہ افراد کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو تدریس کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ محکمہ تعلیم کی تمام آسامیوں کے لیے درخواستیں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسی ایٹا کے پاس جمع کرائی گئی ہیں۔ ایٹا کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر عادل سعید صافی کے مطابق ادارہ تین مراحل پر مشتمل طریقہ کار کے تحت امتحانات منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ کہ پہلے مرحلے میں اسکریننگ ٹیسٹ لیا جائے گا جس کے بعد کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) ہوگا اور آخر میں کوالٹی چیکنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے فورا بعد اسکریننگ ٹیسٹ کے انعقاد کا آغاز کر دیا جائے گا۔ Post navigation کوئٹہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت کوئٹہ میں امن و امان کی صورتحال پر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی شرکت کی۔ دنیا بھر میں کن ممالک میں 30 مارچ 2025 کو چاند نظر آنے کے امکانات: ماہر فلکیات محمد عودہ کا تصویری خاکہ