اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، لیکن ریاست ہر صورت میں قائم رہے گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی جائے گی۔Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ونگ کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان ان کے دل کے قریب ہے اور وہ صوبے کی ترقی اور پائیدار امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے بلوچستان کے ہر بچے کو اسکول میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے بچوں کو روشناس کروانا وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں قائم مقام گورنر بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔About The Author اردو نیوزاردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔ See author's posts Post navigationملکی قیادت کا خوارج اور دہشت گردوں کے خلاف آہنی عزم: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس خیبر پختونخوا میں پرائمری اور سیکنڈری سکول ٹیچر کی 16 ہزار 454 آسامیوں کے لیے 8 لاکھ 66 ہزار سے زائد امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔