پاکستانی امریکی جج کے فیصلے پر  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے سے متعلق حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وفاقی فنڈنگ روکنے کا حکم عدالت میں چیلنج ہوا۔

عدالت نے وفاقی قرضوں اور مالی امداد روکنے کے حکم کے کچھ حصوں پر عملدرآمد روک دیا۔صدارتی حکم نامے پر عمل درآمد پاکستانی امریکی خاتون جج لورین علی خان نے رکوایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو وفاقی امداد منجمد کرنے کا حکمنامہ منسوخ کرنا پڑگیا۔

ترجمان وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے تمام اقدامات قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیے، وفاقی فنڈنگ کے معاملے پر عدالتی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستانی امریکی خاتون لورین علی خان امریکا میں وفاقی ڈسٹرکٹ جج ہیں ۔ وہ 50 سال قبل اپنے والد  ڈاکٹر محمود علی خان کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔

ماہر امراض قلب ڈاکٹر محمود اور ان کی اہلیہ امریکی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

About The Author

By اردو نیوز

اردو نیوز اردو اے بی سی کے ایڈمن ہیں اور گزشتہ ۸ سال سے یہ فرائص سر انجام دے رہے ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025