
ہندوستان میں1967 سے جاری مسلح علیحدگی پسند تحریک ماؤ نواز باغی گروہ نے بھارتی فوج کے چھکے چھڑا دیئے
ابتک ہزاروں ہندوستانی فوجی و پولیس اہلکاروں کو سرعام قتل کرنے کے باوجود بھی چھتیس گڑھ میں انڈین فورسز اپنا مکمل کنٹرول حاصل نا کر سکیں
گزشتہ دن بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین سیکیورٹی اہلکاروں اور ماؤ نواز باغیوں میں بہت بڑی جھڑپ ہوئی جس میں درجنوں انڈین فوجی و پولیس اہلکاروں کے مارے جانے کا امکان ہے تاہم الٹا انڈین فوج نے 31 ماؤ نواز باغی مارنے کا دعوی کر دیا اور کوئی فوٹیج تک جاری نا کی جبکہ انڈین پولیس نے اپنے 2 اہلکاروں کی ہلاکت کو تسلیم کیا ہے
اندراوتی کے گھنے جنگلات میں ماؤ نواز باغیوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر انڈین پیرا ملٹری فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا تھا جس میں باغیوں سے جدید ترین اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہونے کا دعوی کیا گیا ہے
تاحال ماؤ نواز باغیوں کی جانب سے اپنے افراد کے مارے جانے بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا
فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وسطی اور شمالی ریاستوں میں 1967 سے ماؤ نواز باغیوں سے لڑ رہے ہیں۔ ان باغیوں کو نکسلائٹ بھی کہا جاتا ہے۔