google-site-verification=aZNfMycu8K7oF6lNUgjpjoa8ZAyM0qfHriwatL8flQ4
Police policy board Meeting

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبر پختونخواپولیس
پشاور 13 فروری 2025 ٹیلی فون نمبر۔9213688
(پریس ریلیز)
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اجلاس کی صدارت کی۔
ایڈیشنل آئی جی پیز آپریشنز، ہیڈ کوارٹرز ،انوسٹی گیشن، ٹریننگ، سپیشل برانچ، سی سی پی او پشاور،کمانڈنٹ ایف آر پی،ڈی آئی جیز انکوائری،ہیڈ کوارٹرز، فنانس، آئی ٹی، انوسٹی گیشن، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، اے آئی جی لیگل اور ایس پی ہیڈ کوارٹرزنے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں شہدائے پو لیس کے بچوں کی بھرتی، پولیس اہلکاروںکی مختلف رینک میں ترقی اور نئے ٹریفک پولیس اسٹیشنز کے قیام کے ایجنڈے پر تفصیل سے غور و خو ض کیا گیا۔ پولیس پالیسی بورڈ کے شرکاءنے ایجنڈے میں شامل تمام پوائنٹس پر سیرحاصل گفتگو کی اور اپنے پیشہ ورانہ تجربے کی روشنی میں کئی تجاویز پیش کیں۔
یہ امر قابل ذکر رہے کہ پولیس پالیسی بورڈ بطور پولیس ”تھنک ٹینک“ تشکیل دیا گیا ہے جو فورس کی کارکردگی میں بہتری لانے اور فورس کے اہلکاروں کی حالت کو مزید بہتر بنانے سمیت دیگر پالیسی فیصلوں پر غور و خوض کرکے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرتاہے۔آئی جی پی نے پولیس پالیسی بورڈ کے شرکاءکو ہدایت کی کہ وہ فورس کی بہتری کے لیے اپنے تجربے اور اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور فورس کی استعدادی صلاحیتوں میں مزید نکھار لانے، جوانوں کی فلاح و بہبود، ان کو ترقی کے برابر مواقع فراہم کرنے، عوام کی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل اور درپیش جدید دور کے چیلنجوں سے بطریق احسن نمٹنے کے لیے دور رس نتائج کی حامل پالیساں وضع کریں۔

سی ڈی اے ہسپتال میں لفٹ خراب ٹریفک پولیس جدید طریقہ واردات