Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /home/urdunews/public_html/wp-content/plugins/publishpress-authors/src/core/Traits/Author_box.php on line 162 Deprecated: Using null as an array offset is deprecated, use an empty string instead in /home/urdunews/public_html/wp-content/plugins/publishpress-authors/src/core/Traits/Author_box.php on line 165 اسلام آباد: شہر اقتدار میں وفاقی پولیس نے منچلوں کی رنگین محفل پر کاری ضرب لگاتے ہوئے ایف الیون کے معروف پلازہ میں جاری خفیہ ڈانس پارٹی پر بڑا چھاپہ مارا۔ تھانہ شالیمار کی ٹیم نے اچانک کارروائی کرتے ہوئے تین فلیٹس کو ایک ہی وقت میں گھیرے میں لے لیا جہاں تیز موسیقی اور ہنگامہ خیزی کی بازگشت سنائی دے رہی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 34 مرد اور 15 خواتین کو حراست میں لیا گیا، جنہیں بعد ازاں تھانہ شالیمار منتقل کردیا گیا۔ محفل میں موجود افراد کے پاس سے متعدد موبائل فون، مشکوک مواد اور دیگر اشیاء بھی تحویل میں لے لی گئیں۔ چھاپے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلتے ہی شہرِ اقتدار کے بااثر حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو چھڑوانے کے لیے سفارشوں اور فون کالوں کا تانتا بندھ گیا ہے۔ متعدد معززین، نامور شخصیات اور مختلف شرفاء اپنے من پسند افراد کو چھڑوانے کے لیے سرگرم ہوگئے ہیں۔ Author حنا خان حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ About The Author حنا خان حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ See author's posts Post navigation نواز شریف کا عمران خان کی حکومت کے ‘معماروں’ کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ: ضمنی انتخابات میں کامیابی کو عوام کی مہر قرار دیا نیشنل گارڈز پر حملہ: امریکا نے افغان شہریوں کی امیگریشن درخواستیں فوری روک دیں