Parliamentary members meetings

اسپیکر صوبائی اسمبلی ، کابینہ اراکین اور اراکین صوبائی اسمبلی اجلاس میں شریک

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

پروپیگنڈے کے باوجود ایم پی ایز کی اجلاس میں شرکت اتحاد کا واضح ثبوت ہے، اجلاس میں شرکت پر اراکین اسمبلی کو خوش آمدید کہتا ہوں، سہیل آفریدی

نہ ہمیں کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ ہی عمران خان کے نظریے سے پیچھے ہٹا سکتا ہے ، سہیل آفریدی

مخالفین نے بھرپور کوشش کی ہمارے مابین توڑ پیدا کریں مگر کثیر تعداد میں آپکی شرکت ان کے منہ پر تھپڑ ہے، سہیل آفریدی

آج کے اجلاس کا ایجنڈا عمران خان کی صحت اور آئندہ مالی سال کے بجٹ پر پارلیمنٹیرینز کو اعتماد میں لینا ہے ، سہیل آفریدی

جعلی حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے عمران خان کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہوئی ، سہیل آفریدی

عمران خان سے ملاقات نہیں ہونے دی جا رہی ، انکی صحت سے متعلق ہمیں اور پوری قوم کو تشویش ہے،سہیل آفریدی

ہم نے جعلی حکومت اور انکے لانے والوں سے مطالبہ کرنا ہے کہ عمران خان کا فیملی کی موجودگی میں انکی مرضی کے ڈاکٹرز اور اسپتال میں علاج کرایا جائے ، سہیل آفریدی

اگلے سال کا بجٹ عوام دوست بجٹ ہوگا، ترقیاتی منصوبوں میں عمران خان کے وژن کی عکاسی ہوگی ، سہیل آفریدی

عمران خان کے وژن کے مطابق ہم انسانوں پر سرمایہ کاری کر رہے ہیں ، سہیل آفریدی

اگلے سال کے بجٹ میں عوامی فلاح کے وہ منصوبے شامل ہوں گے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے، سہیل آفریدی

ہمارے صوبے کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے، صوبے پر گیس اور گندم بند کی گئی ، سہیل آفریدی

رواں سال ضم اضلاع کے 12 ارب روپے وفاقی حکومت نے کاٹ لیے ہیں ، سہیل آفریدی

صوبے کے 4500 ارب روپے سے زائد وفاق کے ذمے بقایا ہیں، سہیل آفریدی

صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کر جد وجہد کر رہے ہیں ، سہیل آفریدی

یہ خیبرپختونخوا کے عوام کے وسائل و حقوق ہیں ،ہم نے ان کے حصول کے لیے مشترکہ آواز اُٹھانی ہے، سہیل آفریدی

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025