Decision on protected consumers

‏پروٹیکٹڈ صارفین کی تعدادچارسال میں95 لاکھ سے بڑھ کر2 کروڑ 15 لاکھ ہوچکی ہے اویس لغاری

‏اس وقت2 کروڑ95 لاکھ 70 ہزار یعنی 86 فیصد گھریلو صارفین کو سبسڈی فراہم کی جارہی ہے اویس لغاری

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

‏بجلی سبسڈی کا حجم 199 ارب سے بڑھ کر 423 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے اویس لغاری

‏زرعی اور گھریلو شعبے کو 527 ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے اویس لغاری

‏کیو آر کوڈسسٹم کے ذریعے اہل صارفین کو بلاتعطل سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی وزیر توانائِ

‏سبسڈی صرف اہل صارفین تک پہنچانے کے لیے رجسٹریشن نظام متعارف کرایا گیا ہے وزیر توانائی

‏بیس لاکھ سے زائد سنگل فیز والے صارفین رجسٹریشن مکمل کرا چکے ہیں وزیر توانائی

‏سبسڈی ختم کرنے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں وزیر توانائی

‏بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی دعوے درست ہیں، وزیر توانائی

‏آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی سے 3.5 کھرب روپے کی بچت ہوئی وزیر توانائی

‏ڈسکوز کے نقصانات میں کمی سے 193 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے وزیر توانائی

‏سال 2024-25 میں سرکلر ڈیٹ میں 780 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے وزیر توانائی

‏جنکوز کی غیر ضروری مشینری کی فروخت سے 47 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے وزیر توانائی

‏اصلاحات کے باعث بجلی کی لاگت میں نمایاں کمی آئی، اویس لغاری

‏توانائی شعبے کی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اویس لغاری

‏پاور سیکٹر اصلاحات سے صارفین کو براہِ راست ریلیف ملا، وزیر توانائی

‏بجٹ میں سبسڈی کا حجم کم کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ کم ہوا وزیر توانائی

‏صنعتی صارفین پر کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا گیا، وزارتِ توانائی

‏مارچ 2024 سے مئی 2026 تک تمام کٹگریز کے صارفین کے لیے بجلی سستی ہوئِ اویس لغاری

‏پروٹیکٹڈ کٹیگری والے صارفین کے بجلی نرخوں میں 31 فیصد کمی آئی ہے اویس لغاری

‏گھریلو صارفین کے بجلی نرخوں میں 16 فیصد کمی آئی ہے وزیر توانائی

‏صنعتی صارفین کے نرخوں میں 33 فیصد کمرشل کے لیے بجلی 8 فیصد سستی ہوئی

‏زرعی صارفین کو بجلی نرخوں میں 14 فیصد ریلیف ملاہے وزیر توانائی

‏آزاد کشمیر کے صارفین کے بجلی نرخوں میں 45 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے

‏بلک صارفین کے لیے بجلی نرخوں میں 13 فیصد کمی ہوئی ہے وزیر توانائی

‏قومی سطح پر بجلی کے اوسط نرخوں میں 20 فیصد کمی آئی ہے

‏بجلی کی پیداوار کے لیےمقامی ذرائع پر انحصار مسلسل بڑھ رہا ہے

‏سال 2035 تک کلین انرجی کا شئِر 90 ہوجائے گا جو اس وقت 55 فیصد ہے

‏اس عرصے میں مقامی وسائل سے پیداوارموجودہ 74 فیصد سے 96 فیصد ہوجائے گی وزیر توانائی

‏پاکستان کا قابل تجدید توانائی کا شئیر 57 فیصد تک ہے وزیر توانائی

‏بھارت کا قابل تجدید توانائی کا شئیر 48 فیصد تک ہے

‏سولر توانائی کی حوصلہ شکنی نہیں کی جا رہی بلکہ نظام کو مزید شفاف بنایا جا رہا ہے وزیر توانائی

‏قومی توانائی منصوبے میں 8 گیگاواٹ تقسیم شدہ شمسی توانائی شامل ہے

‏نیٹ بلنگ پالیسی سے 90 فیصد گھریلو صارفین متاثر نہیں ہوں گے وزیر توانائی

‏سنگل فیز گھریلو صارفین کے لیے سولر نظام میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، وزیر توانائی

‏گلگت بلتستان اور گوادر میں سولرائزیشن منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے

‏پچیس کلوواٹ اور اس سے کم کے سولر منصوبوں کے لیے لائسنسنگ شرط ختم کر دی گئ وزیر توانائی

‏نیپرا نے پاور ڈویژن کی درخواست پر چھوٹے سولر منصوبوں کے لیے آسانیاں منظورکی ہیں وزیر توانائی

‏نیٹ بلنگ نظام کو ڈیجیٹل بنا کر شفافیت میں اضافہ کیا گیا، اویس لغاری

‏نیٹ میٹرنگ مکمل ختم نہیں کی گئی، صرف بلنگ طریقہ کار میں اصلاحات کی گئی ہیں

‏سولر صارفین کے مفادات کے تحفظ اور تمام صارفین کے درمیان توازن قائم کیا جا رہا ہے

‏محفوظ صارفین کو دی جانے والی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025