Pht solidarity with Kashmir

کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اکبر سیٹھی

پشاور ۔ پاکستان ہندکووان تحریک کے صوبائی صدر محمد اکبر سیٹھی نے 5 اگست یوم استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن مقبوضہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب بھارت نے غاصبانہ اقدام کے تحت وادی کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کروڑوں کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم کیا، پاکستان کا ہر شہری اور ہندکووان برادری کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ کئی سالوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی کھلی جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر دی گئی ہے، نوجوانوں کو بلاجواز ہراساں اور گرفتار کیا جا رہا ہے جبکہ بھارتی افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی برادری کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں، مقبوضہ وادی میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کی مذموم بھارتی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی کیونکہ کشمیری عوام نے بے پناہ مظالم کے باوجود آزادی کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے،محمد اکبر سیٹھی نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیر کے معاملے پر خاموشی توڑیں اور بھارت کو انسانی حقوق کی مسلسل پامالی سے روکیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی اور مسلمہ حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں، عالمی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے خطے کا امن شدید خطرات سے دوچار ہے،صوبائی صدر پاکستان ہندکووان تحریک نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، انہوں نے تمام سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں اور بھارتی مظالم کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا رہے گا۔

About The Author

Hina Khan

By حنا خان

حنا خان ایک پروفیشنل جرنیلسٹ ہیں اور گزشتہ ۱۳ سال سے اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔

Glimpse of Cricket بشیر بلور پشاور جلسہ Ambani showing Vantra to Messi Pakistan U-19 The Asian Champion Jobs 14 Dec 2025