جامشورو: (رپوٹ محمد نصیر ساگر) شہباز خان شورو کا صحافی ولید بلیدی اور اپنے چچا زاد بھائیوں کی مبینہ بلیک میلنگ کے خلاف احتجاج جامشورو میں شہباز خان شورو نے صحافی ولید بلیدی اور اپنے چچا زاد بھائیوں کی جانب سے مبینہ بلیک میلنگ اور زمین کے تنازع پر پروپیگنڈے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔شہباز خان شورو نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے چچا زاد بھائی رشید شورو، شکیل منٹھار اور ظہیر شورو زمین کے حصے کے حوالے سے مبینہ طور پر جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جبکہ مذکورہ زمین کے معاملے پر ایریگیشن اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ سول کورٹ میں مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت سے قانونی طور پر معاملہ حل ہونے کے بعد تمام حقداروں کو ان کا حصہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے چچا زاد بھائی زمین کے حوالے سے کوئی دعویٰ رکھتے ہیں تو عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف اور ثبوت پیش کریں، عدالت جو فیصلہ کرے گی وہ سب کو قبول ہوگا۔ انہوں نے اپنے چچا زاد بھائیوں سے اپیل کی کہ وہ کسی کے مبینہ دباؤ یا بلیک میلنگ میں نہ آئیں اور معاملہ قانونی طریقے سے حل کریں۔شہباز خان شورو نے صحافی ولید بلیدی پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ لین دین کے معاملے میں انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کر رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرے ساتھ بیٹھ کر مسئلہ حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ خاندانی اختلافات میں صحافی کا کردار فریقین کے درمیان تنازع پیدا کرنا نہیں بلکہ غیر جانب دار رہنا ہونا چاہیے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر کسی شخص کی جانب سے بلیک میلنگ یا غیر قانونی دباؤ ثابت ہو تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔شہباز خان شورو کا مزید کہنا تھا کہ ان کے چچا زاد بھائیوں کے ساتھ اصل اختلاف مبینہ طور پر منشیات کے کاروبار کی مخالفت پر ہے۔ ان کے مطابق وہ منشیات کے استعمال یا کاروبار کے خلاف ہیں اور اسی وجہ سے بعض افراد ان سے ناراض ہیں۔ زمین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے اور ہر فریق کو عدالت کے سامنے اپنا دعویٰ ثابت کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر زمین کا ایک انچ بھی ان کے نام یا قبضے میں غیر قانونی طور پر ثابت ہو جائے تو وہ اس کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں اور عدالت کے فیصلے کو تسلیم کریں گے۔ Post navigation امن اور برداشت ہی عالمی مسائل کا واحد حل ہیں: ڈاکٹر اے جی انصاری کی کراچی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو، سکھر عالمی امن کانفرنس کی دعوت