Preloader
Cleaning drive in haripur

آج ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دوم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور واسا ٹیم کے ہمراہ صفائی مہم میں حصہ لیا اور علاقے میں صفائی ستھرائی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے صفائی مہم کے دوران عملے کی حاضری، ذمہ داریوں کی ادائیگی اور دستیاب مشینری و وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی توجہ دینے کی ہدایت کی گئی۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان رابطہ کاری کو مؤثر بنایا جائے اور شہریوں میں صفائی کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے تاکہ عوامی تعاون سے شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔
اس موقع پر واسا ٹیم کو ہدایت کی گئی کہ صفائی مہم کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے اور شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔