Preloader
Resignation of president of Norwegian parliament

ناروے کی پارلیمنٹ کی صدر ایوا کرسٹن ہینسن نے استعفیٰ دے دیا ہے اور لوگوں سے ایک “ناقابلِ معافی” جرم کے لیے معافی مانگ لی ہے! اس خاتون نے ریاست کے ملکیتی ایک سادہ ڈرائنگ روم اور بیڈ روم کا استعمال کیا

وہاں کا قانون اس رہائش کے استعمال کی اجازت صرف اس صورت میں دیتا ہے جب آپ کا گھر پارلیمنٹ سے 40 کلومیٹر سے زیادہ دور ہو لیکن زمین ہلا دینے والا ” اسکینڈل” یہ ہے کہ ان کا گھر صرف 29 کلومیٹر دور تھا

دوسرے لفظوں میں، انہوں نے ریاست کو ” تقریباً 11 کلومیٹر” کی سیاسی عزت کا نقصان پہنچایا، انہوں نے نہ صرف استعفیٰ دیا بلکہ یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ریاست کو پہنچنے والے “نقصان” کی تلافی اپنے جیب سے کریں گی

اور یہاں پورے کے پورے ملک ہڑپ کر گئے ہیں اس کے باوجود کہتے ہیں ہمیں ایک اور موقع دو ہم تقدیر بدل دیں گے