Preloader
Issue of death in GB

گلگت: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے سکردو میں مدنیہ کالونی کے عقب میں میاں بیوی اور ان کے دو بچوں کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایک ہی خاندان کے چار افراد کا قتل انتہائی دل خراش اور ناقابلِ برداشت سانحہ ہے۔ سوگوار لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرکے تمام پہلوؤں سے شفاف تفتیش کی جائے اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وزیراعلیٰ نے متعلقہ انتظامیہ کو متاثرہ خاندان سے رابطے میں رہنے، ضروری معاونت فراہم کرنے اور علاقے میں شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے مرحومین کی مغفرت، بلندیٔ درجات اور سوگوار لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔