ہری پور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) ہیڈکوارٹرز تربیلا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کرکے وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ایس ایس جی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہیڈکوارٹرز آمد پر جی او سی ایس ایس جی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاری اور مختلف مشنز کی کامیاب انجام دہی کے لیے پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ترین خصوصی آلات کے استعمال کا مظاہرہ دیکھا، جبکہ ایس ایس جی کے جوانوں نے جنگی مہارت، تیز رفتار کارروائی اور خصوصی آپریشنز میں درستگی کا عملی مظاہرہ بھی پیش کیا.اس موقع پر افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ مہارت، پھرتی، بلند حوصلے اور فرض سے غیرمتزلزل وابستگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور اعلیٰ سطح کی آپریشنل تیاری ناگزیر ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز نے مقامی دفاعی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاری پر مسلسل توجہ برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ Post navigation تجاوزات کے خلاف جاری اس گرینڈ آپریشن بچوں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی سیمینار منعقد